بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور اور ایبٹ آباد میں کورونا پابندیاں عائد

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور اور ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پشاور اور ایبٹ آباد میں پابندیوں کا اطلاق 3 اگست سے 31 اگست تک ہوگا، پشاور اور ایبٹ آباد میں رات 8 بجے کاروباری مراکز بند ہوں گے جبکہ ہفتے میں 2 دن کاروباری سرگرمیاں بند اور دفاتر میں 50 فیصد حاضری ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ٹرانسپورٹ 50 فیصد سواریوں کے ساتھ چلے گی، ریسٹورنٹس صرف آؤٹ ڈور ڈائیننگ کے ساتھ رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ ریسٹورنٹس میں ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروس 24 گھنٹے جاری رہے گی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پشاور اور ایبٹ آباد میں 8 اگست سے ان ڈور شادی بیاہ کی تقریبات، ان ڈور کلچر، موسیقی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی تفریحی پارکس، واٹر اسپورٹس اور سوئمنگ پولز بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پشاور اور ایبٹ آباد میں پبلک پارکس سخت کورونا ایس او پیز کے تحت کھلے رہیں گے، کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی   جبکہ ان ڈور جمز کورونا ویکسین لگانے والوں کے لیے کھولے جا سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.