پیر 28؍رجب المرجب 1444ھ20؍فروری 2023ء

پشاور: اسلامیہ کالج کے پروفیسر کا قتل، طلبہ تنظیموں نے احتجاجاً روڈ بلاک کر دیا

اسلامیہ کالج پشاور میں لیکچرار کے قتل کے خلاف طلبہ تنظیمیں سراپا احتجاج، یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلامیہ کالج میں لیکچرار کے قتل کے خلاف طلبا تنظیموں کا احتجاج جاری، مظاہرین نے یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں 5 دن کے لیے موسم بہار کی چھٹیاں دی گئی ہیں اس دوران یونیورسٹی نصابی وغیر نصابی سرگرمیوں کے لئے بند ہے جبکہ یونیورسٹی کے ہاسٹلز بھی خالی کرادیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ ملکر لیکچرار کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں واقع اسلامیہ کالج میں چوکیدار کی فائرنگ سے پروفیسر جاں بحق ہو گئے۔

ٹیچنگ اسٹاف ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے احتجاجی مظاہروں سے بچنے کے لیے یونیورسٹی بند کی ہے، یہ یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی ہے کہ اس طرح واقعہ پیش آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.