پشاور میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، 20 کلو مکس آٹے کا تھیلا 1800 سے بڑھ کر 1950 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1900 روپے سے بڑھ کر 2050 روپے کا ہو گیا۔
مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ 80 کلو مکس آٹےکی بوری 7200 روپے سے بڑھ کر 7700 روپے کی جبکہ فائن آٹے کی 80 کلو کی بوری 7500 سے بڑھ کر 8 ہزار روپے کی ہو گئی۔
دوسری جانب صدر آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر پاپندی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
صدر آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس مہنگائی کا سبب پنجاب کی فلار ملز کی ذخیرہ اندوزی ہے۔
Comments are closed.