آئی جی پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ نے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کردی، 14سال کے شعیب نے پولیس وردی میں آئی جی کے پی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔
آئی جی معظم جاہ نے بیمار بچےکی خواہش پوری کرکے پروٹوکول میں دفتر مدعو کیا، شعیب اختر والد کے ہمراہ ڈی پی او چار سدہ کی گاڑی میں پولیس ہیڈکوارٹرز پشاور پہنچا۔
آئی جی معظم جاہ انصاری نے بچے کو انسپکٹر رینک لگا کر پولیس یونیفارم میں دفتر بلوایا، سینٹرل پولیس آفس پشاور پہنچنے پر پولیس دستے نے بچے کو اعزازی سلامی پیش کی۔
آئی جی کے پی نے تھیلیسیمیا مریض بچے کی دفتر میں مشروبات سے تواضع کی گئی، آئی جی نے شعیب اختر سے اُس کی بیماری، مصروفیات اور پولیس وردی پہننے کی دیرینہ خواہش کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
آئی جی کے پی نے بچے سے تعلیم، پسندیدہ کھیل اور دیگر مشاغل کے بارے میں بھی دریافت کیا، آئی جی نے بچے کو 20 ہزار روپے نقد، تحائف اور یادگار کے طور پر پولیس شیلڈ پیش کی۔
معظم جاہ انصاری نے کہا کہ بیمار بچے کی پولیس یونیفارم پہننے کی خواہش خیبرپختونخوا کے عوام کی پولیس سے محبت کی عکاس ہے۔
Comments are closed.