funny will send nudes in 20 minutes no hookups arduino led hookups whisper hookup 80 hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور:ایچ ایم سی میں بوسٹر ڈوز لگانے کے انتظامات مکمل

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان ایچ ایم سی کے مطابق این سی او سی ہدایات کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگانے کے اہل ہیں، اس کے لیے ایچ ایم سی میں یکم جنوری سے بوسٹر ڈوز صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک لگائی جا سکے گی۔

اسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا بوسٹر ڈوز لگانے کیلئے آخری خوراک کے 6 ماہ مکمل ہونا ضروری ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد میں کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان ایچ ایم سی نے بتایا کہ طبی عملے اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو مفت کورونا بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ 3 دسمبر سے سندھ بھر میں اومی کرون وائرس کے پیش نظر بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.