جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پشاور، چارسدہ روڈ پر فائرنگ سے دلہا جاں بحق

پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں دلہا جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دلہا عدنان عمر زادہ زخمی ہوا جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی، لواحقین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.