ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ گروپس میں پولیس افسران یا اہلکاروں کی موجودگی پر محکمانہ کارروائی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا میں پولیس فورس کی کردار کشی کرتے ہیں، پولیس سوشل میڈیا ٹیم تمام اہلکاروں کی مانیٹرنگ شروع کرے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.