پشاور میں ویلج کونسل امیدوار زکریا خان جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی ہی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔
زکریا خان کا تعلق جے یو آئی(ف) سے تھا۔ پولیس کے مطابق تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران خودکش دھماکا، راکٹ حملے اور فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
مختلف علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز پر مسلح افراد نے فائرنگ کی، بیلٹ باکسز اور بیلٹ پیپرز کو جلادیا گیا۔ نوشہرہ اور بونیر میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں 2 ہزار 32 امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.