پشاور میں ڈاکوؤں نے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کے بھائی لیاقت علی کو لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق 3 موٹرسائیکل سوار مسلح افراد گل بہار نمبر 2 میں لیاقت علی سے موبائل فون، رقم، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوگئے۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ واردات کا نوٹس لیا گیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.