پشاور میں ارمڑ کے علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کی اطلاع پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تھی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.