سائنس ایڈوانس جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے اسمارٹ نیکلس تیار کر لیا ہے جو پسینے سے مختلف امراض کی تشخیص کر سکے گا۔
امریکی ماہرین کی ٹیم نے ایک ایسا نیکلس تیار کیا ہے جو کسی بیٹری یا وائر کے بغیر ارتعاشی سرکٹ سے کام کرتا ہے۔
اس نیکلس میں لگے بائیو کیمیائی سینسر ورزش کرنے پر آنے والے پسینے سے ذیابطیس سمت دیگر کئی بیماریوں کی درست تشخیص کرسکتے ہیں۔
پروفیسر جِنگ ہوا لی (Jinghua Li) کا کہنا ہے کہ پسینے میں ہزاروں بائیو مارکرس ہوتے ہیں جس سے صحت کے حوالے سے اہم معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، یہ مختلف بیماریوں کی تشخیص میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کسی مرض، انفیکشن اور یہاں تک کہ صدمے وغیرہ کے شواہد جسم سے اخراج ہونے والے پسینے میں آ جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم پسینے کی مدد سے بہت سی بیماریوں کی تشخیص کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.