جمعہ 18؍ربیع الثانی 1445ھ3؍نومبر2023ء

پسنی سے اور ماڑہ جانے والی سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کا حملہ، 14 جوان شہید

پسنی سے اور ماڑہ جانے والی سیکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افسوسناک واقعے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.