وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پرتشدد انتہا پسندی بل کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یا کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف استعمال کرنے کا نہیں کہہ رہا۔
جیو نیوز کے پروگرام "نیا پاکستان” میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے "پرتشدد انتہا پسندی” کے بل پر بات کی۔
رانا ثناء نے کہا کہ بل اس فتنے کیلئے لائے جو دفاعی اداروں پر حملہ کرے، لوگوں کو ایک دوسرے کا دشمن بنائے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سینیٹرز کی بات سے اتفاق کرتا ہوں مشاورت کا عمل زیادہ ہونا تھا۔
خیال رہے کہ وزیر مملکت شہادت اعوان نے سینیٹ میں پُر تشدد انتہا پسندی کی روک تھام کا بل 2023ء پیش کیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پہلے مجوزہ بل پر ایوان سے رائے مانگی بعد میں بل کو ڈراپ کر دیا۔
Comments are closed.