بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

پری مون سون بارشوں کا سلسلہ سندھ تک پھیل گیا

پری مون سون بارشوں کا سلسلہ سندھ تک پھیل گیا، سکھر، جیکب آباد، میرپورخاص، بدین، گولاڑچی اور ٹنڈوباگو میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملیر سمیت کراچی کے بعض علاقوں میں بھی ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

ملکہ کوہسار مری، مالاکنڈ شہر، گجرات اور بیلہ میں بھی بادل برسے، صوابی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے۔

آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.