جمعرات 24؍ذوالحجہ 1444ھ13؍جولائی 2023ء

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے پھر مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے ایک بار پھر مقرر کر دیں۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ 21 جولائی کو سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر بینچ کا حصہ ہوں گے۔

جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ کے نفاذ پر حکمِ امتناع دے رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.