اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے کی درخواست این او سی جاری ہونے پر نمٹا دی۔
پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، درخواست گزار وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ رات اسلام آباد انتظامیہ نے پریڈ گراؤنڈ جلسے کی اجازت دیدی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ پُرامن جلسہ آپ کا بنیادی حق ہے۔
اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جلسہ کرنا سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہوتا ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ دیگر جماعتوں کے لیے بھرنا آسان نہیں، مگر پی ٹی آئی کے لیے آسان ہے، عمران خان پریڈ گراؤنڈ بلاتے ہیں تو پریڈ گراؤنڈ بھر جاتا ہے۔
وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہمیں جلسے کی اجازت مل گئی ہے، جلسہ ہوگا۔
اس موقع پر بابر اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رات کو حکومت نے پھر عوام کی جیب کاٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔
بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کی کرسی پر نہیں بٹھایا جاسکتا۔
Comments are closed.