پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے بدتمیزی کرنے والی فیملی کی معذرت کے بعد سوشل میڈیا پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے ن لیگی رہنما کو چھوٹا آدمی قرار دیدیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر احسن اقبال کے ٹوئٹ پر پیغام دیتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ "ان بیچاروں پر پریشر ڈلوا کر، دھمکیاں دے کر، ریاستی مشینری استعمال کر کے معزرت کروا لینے سے کیا آپ چور نہیں رہیں گے؟”
انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ "آپ چور ہیں اور رہتی دنیا تک دنیا آپ کو اسی تعارف سے جانے گی۔”
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ "آپ کتنے چھوٹے آدمی ہیں کہ پریشر ڈال کر گھر آئے لوگوں، وہ بھی ایک خاتون کی معذرت پر شیخی مار رہے ہیں۔”
Comments are closed.