what is the best gay hookup app free hookup sites usa hookup Stafford CT coyote hookup what is hud hookup app daty hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پریشر پسند کرتا ہوں، شاہین شاہ آفریدی

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پریشر پسند کرتا ہوں کیوں کہ جب پریشر آتا ہے تو میں اچھا پرفارم کرتا ہوں ۔

آئی سی سی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے فاسٹ بولر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم سے قبل زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی تھی، مجھے بہت جلد پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ۔

شاہین شاہ نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے، اپنی بہترین کرکٹ پیش کروں گا۔

پاکستان سے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر واپس جانے والی نیوزی لینڈ کو جواب دینے کا وقت آگیا، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آج بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شاہد آفریدی کے مداح رہے ہیں اور ہمیشہ 10 نمبر کی جرسی کی خواہش کی تھی۔

انٹرویو کے دوران ساتھی کرکٹرز اور کوچز نے بھی شاہین آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا، آل راونڈر عماد وسیم نے کہا کہ میں نیٹس پر شاہین شاہ آفریدی کا سامنا نہیں کرتا، یہ وسیم اکرم کے بعد پاکستان کا بہترین بولر ہے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ شاہین اس کھیل کے افق پر ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔

بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فیلنڈر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی تیز گیند بھی اچھی کراتا ہے اور سلوور ون میں بھی خوب مہارت ہے، یہ اننگ کے ہر حصے میں اثر انداز ہونے والی بولنگ کرسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.