ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے اپوزیشن کےالزامات مسترد کردیے

پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے اپوزیشن کےالزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی کارروائی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتی، پی ڈی ایم کے سات ارکان نے جان بوجھ کر سات ووٹ ضائع کیے ہیں۔

مظفرحسین شاہ نے کہا کہ سات کے سات بیلٹ پیپر پر ایک ہی طرز پر اسٹیمپ لگے ہوئے تھے، عبدالحفیظ شیخ اور سندھ میں صدرالدین شاہ راشدی کے ووٹ اسی بنیاد پر مسترد کئے گئے تھے۔

طا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں بدترین دھاندلی کی مثال نہیں ملتی، سینیٹ الیکشن پر ہائی کورٹ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سات ووٹ کی چوری اپوزیشن کے اپنے گھر سے ہوئی ہے، اب اپوزیشن خود تحقیقات کرے کہ وہ چوری کِن ارکان نے کی ہے، میرے اوپر تنقید بلاوجہ ہے۔

مظفر حسین شاہ نے کہا کہ ماضی میں صدر نے اسحاق ڈار اور سردار یعقوب ناصر کو بھی پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا تھا، اپوزیشن کو تفصیلی سن کر اپنا فیصلہ دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.