bbw hookups app casusl hookup review hookup Middletown Delaware hookup hotshot mature what is hud hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پریا نتھا کمارا کی میّت ایئرپورٹ پہنچا دی گئی

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہوئے سری لنکا کے مقتول شہری پریا نتھا کمارا  کی میّت سری لنکا روانگی کیلئے اسپتال سے ایئرپورٹ پہنچا دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق میت کی منتقلی کیلئے سری لنکن سفارتخانے کے اہلکار علی الصبح اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے پریانتھا کمارا کی میت پر پھول رکھے۔

دونوں افراد پریانتھا کو بچانے کی بھرپور کوشش کرتے رہے، مگر افسوس کہ دونوں ہی ناکام رہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق پریا نتھا کمارا کی میت کی روانگی کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی نمائندگی صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجازعالم کررہے ہیں۔

پنجاب حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اہم میٹنگ کے باعث وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اسلام آباد جانا پڑا۔

ملک عدنان نے کہا کہ ان کو بچانے کے دوران موت کا خوف ذہن میں نہیں آیا، اس وقت یہی خیال تھا کہ انکی جان بچ جائے اورملک کی ساکھ خراب نہ ہو۔

پریانتھا کمارا کی میت کو گزشتہ روز سیالکوٹ سے لاہور لایا گیا تھا جہاں سے آج اسے کولمبو روانہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عدنان نے کہا کہ میں میڈیا کا شکر گزار ہوں جس نے حق کا ساتھ دیا، میں نے ملک کا سافٹ امیج پیش کیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا، جبکہ پنجاب حکومت نے بھی انہیں انسانی حقوق کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.