وزیر اعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پریانتھا کی ماں نے محنت کرکے اپنے بچوں کو انجینئر بنایا، پریانتھا قتل کیس کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے، انصاف ہوگا۔
سیالکوٹ کے مےکالج چرچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پریانتھا قتل کیس میں 52 لوگ گرفتار ہیں، تین پراسیکیوٹر حکومت نے کیس سے متعلق مقرر کیے ہیں۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی کو مذہب کے نام پر دہشت کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے، یہ کو نسا نظام ہے کہ خود ہی جج خود ہی مدعی بن جائیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ جب قانون موجود ہے تو پولیس کو اطلاع دینی چاہیے تھی۔
Comments are closed.