edelman hookup 2010 free hookup apps best hookup subredduts free nyc hookups charlotte hookup bars boyne tannum hookup rules

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پریانتھا کیس کا فیصلہ سری لنکن ہائی کمشنر نے انصاف کی فتح قرار دیدیا

پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے وکرما نے پریانتھا کمارا قتل کیس کے فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیدیا۔

طاہر محمود اشرفی سے ملاقات کے دوران سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت نے انصاف مہیا کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہوا۔

اس موقع پر طاہر اشرفی نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے پوری قوم کو سرخرو کیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

خیال رہے کہ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو زندہ جلانے کے کیس کا فیصلہ سنا۔

عدالت نے 6 مجرموں کو سزائے موت اور 7 کو عمر قید جبکہ ایک کو پانچ سال اور 72 کو دو، دو سال قید کی سزا سنا دی، ایک ملزم کو عدالت نے بری کردیا۔

جن مجرمان کو سزائیں سنائی گئی ہیں ان میں 6 مجرمان محمد حمیر، تیمور احمد، محمد ارشاد، علی حسنین، ابو طلحہ اور عبدالرحمٰن کو دو دو دفعہ سزائے موت اور دو دو لاکھ روپے معاوضہ مقتول پریانتھا کمارا کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.