سیالکوٹ فیکٹری میں متشدد ہجوم کے ہاتھوں قتل کیے گئے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کیس میں گرفتار 42 افراد رہا کردیے گئے۔
پنجاب پولیس کے مطابق پریانتھا کمارا قتل کیس میں پیشرفت جاری ہے، مزید 8 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں 8 مرکزی ملزمان کو 13 دسمبر کو پیش کیا جائے گا۔
پنجاب پولیس کے مطابق سری لنکن منیجر قتل کے مقدمے میں 34 ملزمان پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر ہیں جبکہ 80 افراد شامل تفتیش ہیں۔
پولیس حکام ک مطابق شامل تفتیش 80 افراد کی گرفتاری یا رہائی سے متعلق حتمی فیصلہ تحقیقات مکمل ہونے پر ہی ہوگا۔
پولیس کے مطابق پریانتھا کمارا متشدد ہجوم کیس میں 42 افراد کو بے قصور ثابت ہونے پر شخصی ضمانتوں پر رہا کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.