بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پریانتھا کمارا پر تشدد میں ملوث مزید 7 افراد گرفتار

گزشتہ ہفتے سیالکوٹ میں پیش آنے والے سری لنکن شہری کے قتل کے افسوسناک واقعے میں ملوث مزید 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکا کے مقتول شہری پریانتھا کمارا پر تشدد کے لیے چھت پر لوگوں کو اکٹھا کرنے والے ملزم سکندر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہوئے سری لنکا کے مقتول شہری پریا نتھا کمارا کا جسد خاکی سری لنکا روانگی کیلئے اسپتال سے ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق پریانتھا کمارا پر تشدد کرنے والے ہجوم میں شامل ملزم راشد، ہجوم میں ڈنڈے سے لیس ملزم احمد شہزاد، تشدد کے لیے اکسانے کی پلاننگ میں ملوث ملزم زوہیب، ملزم محمد ارشاد، سبحان اور عمیر علی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق سیالکوٹ کیس میں گرفتار ملزموں کی تعداد 132ہوگئی ہے، اب تک کی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان میں 26 کا مرکزی کردار سامنے آیا، ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ساتوں ملزمان کوسی سی ٹی وی ویڈیو، موبائل کالز ڈیٹا کی مدد سےگرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کیس کی تحقیقات کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کیس کی پراسیکیوشن کا ٹاسک سیکریٹری پراسکیوشن کو سونپا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتعال پھیلانے اور تشدد میں ملوث زیر حراست افراد کی نشاندہی کا عمل جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.