سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں پولیس نے 2 نئے مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان وقوعہ کے وقت فیکٹری کی چھت پر موجود تھے، روپوش ہونے کے باعث گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا۔
پولیس کے مطابق پریانتھا کمارا قتل کیس میں گرفتار مزید 2 ملزمان میں حمزہ اور لقمان شامل ہیں ، دونوں گرفتاریوں کے بعد مقدمہ میں گرفتار ملزمان کی کُل تعداد 88 ہو گئی ہے۔
ملزمان حمزہ اور لقمان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا جائیگا ۔
پولیس عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت سے استدعا کرے گی۔
واضح رہے کہ پریانتھا کمارا قتل کیس کے 79 ملزمان پہلے سے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ 7 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر گوجرانوالہ جیل میں ہیں۔
Comments are closed.