american hookup lisa wade pdf cctv grindr hookup tampa my uber hookup hookup Middle Island hookup Mansfield Center 2010 free hookup apps

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پریانتھا کمارا قتل کیس ،26 مرکزی ملزمان ATC میں پیش

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں گرفتار 26 مرکزی ملزمان کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سیالکوٹ پولیس نے گرفتار 26 مرکزی ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں پہنچایا گیا، پولیس نے ملزمان کو 4 دسمبر کو مقدمے میں باضابطہ طور پر گرفتار کیا تھا۔

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہوئے سری لنکا کے مقتول شہری پریا نتھا کمارا کا جسد خاکی سری لنکا روانگی کیلئے اسپتال سے ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے ۔

گزشتہ روز چھٹی کے باعث پولیس نے مقامی عدالت سے ملزمان کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کیا تھا۔

ملزمان کی پیشی سے قبل سی پی او سید حماد عابد نےپہلے اے ٹی سی کورٹ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔

سانحہ سیالکوٹ میں ملوث مزید 7 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا ہےجس کے بعد واقعے میں اب تک 131 گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.