بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پریانتھا خوش اخلاقی سےملتے، جھگڑنے والے انسان نہیں تھے، محلے دار رمضان

سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں مارے گئے سری لنکن منیجر کی خوش اخلاقی کی مسلمان محلے دار رمضان نےگواہی دے دی۔

محلے دار رمضان نے سری لنکن منیجر کے حوالے سے کہا کہ پریانتھا خوش اخلاقی سے ملتے تھے، وہ جھگڑے والے انسان نہیں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریانتھا سے صبح واک کرتے وقت ملاقات ہوتی تھی، وہ ایک اچھے انسان تھے۔

سیالکوٹ کی فیکٹری میں ہجوم کے ہاتھوں مارے گئے سری لنکن منیجر کی اہلیہ اور بھائی نے اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔

محلے دار رمضان نے یہ بھی کہا کہ پریانتھا کے ساتھ جو بھی ہوا وہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.