بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پروین رند کا ملزمان کی گرفتاری اور خود کی سیکیورٹی کا مطالبہ

پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ میں مبینہ تشدد کا شکار ہونے والی نرسنگ ہاؤس افسر پروین رند نے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

پروین رند نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں، وہ محفوظ نہیں، سیکیورٹی دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس لیا ہے، وہ منگل کو عدالت میں پیش ہوں گی۔

پروین رند نے یہ بھی کہا کہ ملزمان آزاد گھوم رہے اور مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں، ملزمان کی حمایت کی جارہی ہے تاکہ وہ بھاگ سکیں یا چھپ جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہراسمنٹ کی شکار بچیوں کی حمایت کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.