منگل12؍ربیع الثانی 1444ھ 8؍نومبر2022ء

پروین رحمٰن قتل: ملزم کا ویڈیو بیان ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمٰن قتل کیس میں ملزم رحیم سواتی کا ویڈیو اعترافی بیان ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست مسترد کر دی۔

پروین رحمٰن کی بہن عقیلہ اسماعیل نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست گزار عقیلہ اسماعیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کا ریکارڈ شدہ بیان ایک ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ درخواست گزار کا حقِ دعویٰ ثابت نہیں ہوتا، وہ مدعیٔ مقدمہ بھی نہیں ہیں۔

عدالتِ عالیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویڈیو بہت پرانی ہے جس کا تذکرہ ماتحت عدالت کے فیصلے میں موجود ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ٹرائل کورٹ کو پروین رحمٰن قتل کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں سنانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمٰن کو 2013ء میں کراچی کے علاقے منگھو پیر میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جب وہ دفتر سے اپنے گھر واپس جا رہی تھیں۔

24 اپریل 2018ء کو ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ اور سماجی کارکن پروین رحمٰن کے قتل کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی حتمی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.