اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس کا فیصلہ 17 دسمبر کو سنایا جائے گا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس کراچی میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
پروین رحمان کو 2013 میں قتل کیا گیا تھا، کیس میں 5 ملزمان گرفتار ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ایاز شامزئی، رحمٰن سواتی، پپو کشمیری، امجد آفریدی اور عمران سواتی شامل ہیں۔
پروین رحمٰن کو 13 مارچ 2013 میں آفس سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے پروین رحمان کے قتل کیس کا از خود نوٹس لیا تھا۔
اس قبل عدالت نے 15 نومبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 24 نومبر کو سنانا تھا مگر پراسکیویشن کی جانب سے فرد جرم میں ترمیم کی درخواست دائر کردی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان پر عائد کی گئی فرد جرم میں قتل کی منصوبہ بندی کی دفعات کو شامل نہیں کیا گیا تھا، پراسکیویشن کی یہ درخواست مسترد ہوچکی ہے۔
Comments are closed.