پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس ن لیگ کے رہنما پرویز ملک کے انتقال کے باعث ملتوی کردیا گیا۔
اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں تمام قائدین نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور پرویز ملک کے لیے دعائے مغفرت کی۔
پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اجلاس متفقہ طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 18 اکتوبر کو 3 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.