بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز مشرف میرے لیے ایک تحریک ہیں: شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کی صحتیابی کے لیے دُعا کی اور کہا کہ ’ پرویز مشرف میرے لیے ایک تحریک ہیں‘۔

گزشتہ روز پرویز مشرف کی طبیعت سے متعلق کچھ خبریں سامنے آئیں جن میں کہا گیا تھا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم اُن کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان جاری کردیا تھا۔

شعیب ملک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں پرویز مشرف سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرے دل میں آپ کے لیے بے پناہ عزت ہے، آپ ایک حقیقی رہنما ہیں اور آپ مجھ سمیت بہت سے لوگوں کے لیے ایک تحریک ہیں۔‘

شعیب ملک نے کہا کہ ’آپ ایک بہادر سپاہی اور اس ملک کی مٹی کے بیٹے ہیں۔‘

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی طبیعت اب بہتر ہے۔

اُنہوں نے سابق صدر کی صحتیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’مشکل کی اس گھڑی میں اللّہ تعالیٰ آپ کے اور آپ کے اہل خانہ کے دُکھوں میں آسانی فرمائے۔‘

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں تاہم وہ مشکل ترین مرحلے سے گزر رہے ہیں، اہل خانہ نے ان کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.