سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید نے نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی وزیراعظم پر تنقید کے وار کردیے۔
ایک بیان میں پرویز رشید نے بلال یاسین پر لاہور میں گولیوں کی بارش اور عوام پر پٹرول بم حملے کو نئے سال کی عمرانی ابتدا قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 78 سینٹ فی بیرل کی کمی واقع ہوئی، اس کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پر 4 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت کا ہر سال بد دیانتی میں بے مثال ہے۔
Comments are closed.