مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید نے صحافی عمران شفقت اور عامر میر کو ایف آئی اے کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی مذمت کی ۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ اور ناکامی کو آواز بند کر کے سچ اور کامیابی سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے سینئر صحافی عامر میر اور عمران شفقت کو حراست میں لے لیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.