بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز رشید کی اپیل مسترد، سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار

لاہور: الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن 2021 کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل پر سماعت لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں ہوئی۔

سماعت کے دوران پرویز رشید کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیے۔ وکیل پرویز رشید نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب ہاؤس سے متعلق ایک اسپیشل آڈٹ کنڈکٹ کرایا گیا۔ جو آڈٹ کیا جاتا ہے میرے علم کے مطابق وہ رومز کا کیا جاتا ہے۔

وکیل نے کہا کہ یہ آڈٹ رپورٹ ہے، کسی کمیٹی کی فائنڈنگ نہیں، میرے موکل کو پارلیمنٹ میں بہترین اکاموڈیشن ملی ہوئی تھی۔

وکیل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بقایاجات دینے کے لیے احتجاجاً تیار ہیں۔

الیکشن ٹریبونل نے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد پرویز رشید کی اپیل مسترد کردی۔

You might also like

Comments are closed.