بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز رشید نے عدالت سے کیا اپیل کر دی؟

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے عدلیہ سے اپیل کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان کے ذریعے ن لیگی رہنما پرویز رشید نے عدلیہ سے اپیل کی ہے۔

ن لیگی رہنما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی عدلیہ کے لیے اس سے زیادہ اطمینان و اعزاز کیا ہو گا کہ اس کی تمام سیاسی جماعتیں خود یہ مطالبہ کر رہی ہوں کہ ان کے مقدمات معزز عدلیہ کے تمام اراکین سنیں۔

انہوں نے عدالت کو یقین دلایا ہے کہ یہ تمام سیاسی جماعتیں معزز عدالت کا فیصلہ قبول کریں گی۔

پرویز رشید نے یہ بھی کہا ہے کہ اس مطالبے کی قبولیت سے عدلیہ کی عزت، وقار و اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.