پرویز خٹک کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل نے پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
عمر ایوب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آپ کو 21 جون کو شو کاز دیا گیا، آپ نے مقررہ مدت کے دوران اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ آپ سے پارٹی ممبران سے رابطہ اور پارٹی چھوڑنے کےلیے اکسانے پر پوچھا گیا تھا، آپ کی تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کو 21 جون کو نوٹس جاری کیا تھا، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے پرویز خٹک کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس میں پرویز خٹک سے 7 روز میں جواب طلب کیا گیا تھا۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ اراکین سے روابط قائم کر کے جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے پر اُکسا رہے ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا تھا کہ پرویز خٹک 7 دن میں اس تاثر کے حوالے سے اپنا مفصل جواب داخل کریں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے پرویز خٹک کو دیے گئے نوٹس میں جواب تسلی بخش نہ ہونے یا اظہارِ وجوہ کے نوٹس کے جواب سے گریز پر کارروائی آگے بڑھانے کی تنبیہ کی گئی تھی۔
Comments are closed.