پیر28؍ذوالحجہ 1444ھ17؍جولائی 2023ء

پرویز خٹک کا پی ٹی آئی پارلیمنٹرین بنانے کا اعلان

سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹرین بنانے کا اعلان کر دیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پرویز خٹک نے کہا کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے وجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی نئی جماعت میں شامل ہو گئے ہیں۔

سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک کی سیاسی جماعت بنانے کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی۔

سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور سابق وزیر اشتیاق ارمڑ بھی پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 57 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان  کر دیا ہے۔

سابق مشیر تعلیم ضیاء اللّٰہ بنگش، سابق ایم پی اے ارباب وسیم، آغا اکرام اللّٰہ گنڈاپور، غزن جمال، احمد حسین، احتشام جاوید اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر آسیہ اسد بھی پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شامل ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق محب اللّٰہ خان، محمد اقبال خان، انور زیب خان، ظہور شاکر، شیر اکبر خان، تاج محمد خان، عزیز اللّٰہ خان گران، فضل مولا، محمد اعظم خان، محمد دیدار، سید عبدالغفار، فرید صلاح الدین، قلندر خان لودھی، افتخار علی مشوانی، ابراہیم خان خٹک، پیر فدا محمد، ملک واجد اللّٰہ، محمد شفیق، سید اقبال، شاہ فیصل، ساجدہ ذوالفقار، نادیہ شیر، سومی فلک ناز، سومیہ بی بی، ولسن وزیر، عرفان کنڈی اور مصور خان بھی پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک سے متعلق یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے نئی جماعت بنانے کے فیصلے سے قبل ن لیگ میں جانے کے لیے رابطے کیے تھے، تاہم ن لیگ کی طرف سے انکار پر ان کی جانب سے متبادل جماعت بنانے کا فیصلہ سامنے آیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پرویز خٹک کی جانب سے 50 سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز سے رابطوں کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے، انہوں نے نئی جماعت سے متعلق فواد چوہدری سے بھی رابطہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.