پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر مندو خیل نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ سندھ ہاؤس پر دوبارہ حملہ کریں گے
ان کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے سندھ ہاؤس پر حملہ کیا۔
پی پی رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے تمام کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس اب بھی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے اور قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے۔
عبدالقادر مندو خیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے پاس 169 ممبرز پورے ہیں، 3 بندے بھی پورے کر لیں گے۔
Comments are closed.