پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے قومی اسمبلی کے حلقہ 33 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔
پرویز خٹک نے نوشہرہ سے قومی اسمبلی کے ساتھ 2 صوبائی حلقوں پی کے 87 اور 88 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے پی کے 89 جبکہ ن لیگ کے اختیار ولی نے این اے 33 اور پی کے 88 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے لیاقت خٹک نے این اے 34 اور پی کے 87 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
Comments are closed.