وزیر دفاع پرویز خٹک نے سینیٹ الیکشن میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو 20 نشستیں ملنے کا دعویٰ کردیا۔
نوشہرہ میں جیو نیوز سے گفتگو میں پرویز خٹک نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والے صبح کچھ اور شام کو کچھ اور کہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کبھی اپوزیشن اتحاد کہتا ہے کہ وہ کسی سے رابطہ نہیں کرتے ہیں پھر خود ہی کہتے ہیں رابطہ کرتے ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہاکہ مجھے نہیں پتا کہ اپوزیشن سے کون کون رابطے میں ہے، لانگ مارچ سے حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں 20 سیٹوں پر تحریک انصاف کو کامیابی مل جائے گی۔
پرویز خٹک نے 20 نشستوں کے حوالے سے اپنے دعویٰ سے متعلق مزید کہا کہ خیبرپختونخوا سے ہم 12 میں سے 10 سیٹیں جیت لیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کی 11 نشستوں میں سے پی ٹی آئی کے 6 امیدوار، سندھ اور بلوچستان سے 2 سیٹیں پی ٹی آئی کے حصے میں آئیں گی۔
Comments are closed.