بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز خٹک مجھے کس حیثیت میں شوکاز جاری کریں گے؟ نور عالم خان

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی پارٹی حیثیت پر سوال اٹھادیا۔

شوکاز نوٹس اجراء کے معاملے پر نور عالم خان نے جیو نیوز سے گفتگو کی اور استفسار کیا کہ پرویز خٹک مجھے کس حیثیت میں شوکاز نوٹس جاری کریں گے؟

پی ٹی آئی ایم این اے نے دوران گفتگو کہا کہ پرویز خٹک پارٹی کے چیئرمین نہیں ہیں، میں نے پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نورعالم خان نے پروگرام جرگہ اور اسمبلی فلور پرسینئر قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے میں نے کہاں پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، مہنگائی اور بیروزگاری پر بات کرنا خلاف ورزی ہے، تو میں نے کی ہے اور کرتا رہوں گا۔

نور عالم خان نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بیروز گاری کی بات کرنے پر تو مجھے ایک نہیں سو بار شوکاز جاری کیے جائیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبے پر پیپلز پارٹی سے ساتھ دینے کا وعدہ مانگ لیا۔

پی ٹی آئی ایم این اے نے یہ بھی کہا کہ میں منتخب نمائندہ ہوں، عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا میری ذمہ داری ہے، میں یہ ذمہ داری ادا کرتا رہوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.