رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم نے پرویز الہی صاحب کو گھر جا کر پنجاب کی وزارت اعلی آفر کی، وزارت اعلی کی آفر مانی گئی، دعا خیر بھی ہوئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پرویزالہی صاحب اگلے ہی روز عمران خان کی چوکھٹ پر چلے گئے، اب کھجل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرویزالہی صاحب اپنے گھرانے، بزرگوں کی عزت بھی پامال کررہےہیں، آج پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی پر ویزالٰہی کی سیاست کا نقطہ عروج ہے۔
خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صورتحال بہت گھمبیر ہے، آنے والے دنوں میں ہم توازن کرلیں گے
خواجہ آصف نے کہا کہ اچھا کیا قاسم سوری نے استعفی دیا ہے، ہوسکتا ہےاب کچھ لوگ باہرآجائیں کہ ان کےاستعفے زبردستی لیے گیے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اپنے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ پنجاب کے ڈپٹی اسپیکر کو تھپڑ مارا گیا ہے، دوست محمد مزاری پر بدترین تشدد کیا گیا، اسمبلی کے تقدس کو پامال کیا گیا، ملک میں آئین کی بالادستی ہو، غنڈی گردی کی اجازت نہ دی جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پارلیمنٹیرینز کی حیثیت سےہمارے لیے باعث شرم ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پرحملہ کیا گیا، عمران خان اور پرویزالہیٰ بدترین ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، یہ لوگ غیرقانونی طریقے سے کرسی سے چمٹنا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.