پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ندیم افضل چن نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کی جانب سے پرویزالٰہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرنے کے فیصلے پر کہا کہ عمران خان کی پرویز الہی کو پی ٹی آئی کے 25 ایم پی ایز ووٹ نہیں دیں گے۔
ندیم افضل چن نے یہ بھی بتایا کہ 25 ایم پی ایز نظریاتی اختلاف کی بنیاد پر ووٹ نہیں دیں گے۔
خیال رہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ کا منصب وزیراعظم عمران خان اور عوام کی امانت ہے، ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا ہے، استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا۔
Comments are closed.