پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو ایک ماہ کیلئے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے چوہدری پرویز الہٰی کی نظر بندی کا حکم نامہ جاری کیا۔
ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامہ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو تھری ایم پی او کے تحت نظربند رکھنے کے لیے پولیس نے سفارش کی تھی جس پر چوہدری پرویز الہٰی کی ایک ماہ کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
حکم نامہ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی ایک ماہ کے لیے کیمپ جیل لاہور میں ہی نظر بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد ہفتہ کی شام عدالتی عملے نے چوہدری پرویز الہٰی کی روبکار کیمپ جیل پہنچادی تھی لیکن ان کو رہا نہیں کیا گیا تھا۔
Comments are closed.