پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے چیف وہپ اور ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے الزام لگایا ہے کہ پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور انسانی جانوں کا ضیاع چاہتے تھے۔
خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ ان کے پاس اس بات کے ٹھوس ثبوت ہیں کہ پرویزالہیٰ نے کہا تھا کہ کسی بھی عیسائی ایم پی اے کو قتل کروادو۔
خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ کسی رکن اسمبلی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان، پرویز الہٰی، مونس الہٰی، محمد خان بھٹی اور عنایت اللّٰہ ہوں گے۔
رکن پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ انہوں نے یہ پیغام ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس، بی بی سی، سی این این، اسکائے نیوز سمیت دیگر بین الاقوامی نیوز میڈیا کو بھجوا دیا ہے۔
Comments are closed.