hookup lynchburg va best hookup apps that aren't a scam curvy hookup coyote hookup edelman hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز الہٰی گروپ کا علیم خان گروپ سے رابطہ

وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے معاملے پر مسلم لیگ ق کے پرویز الہٰی گروپ کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے عبدالعلیم خان گروپ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ق لیگ کے رہنماؤں کی عبدالعلیم خان گروپ کے ترجمان صوبائی وزیر میاں خالد محمود سے بات چیت ہوئی ہے۔

میاں خالد محمود کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تمام دوستوں سے صلاح و مشورے کے بعد جواب دیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے لابنگ شروع ہو گئی۔

ادھر چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے اراکینِ پنجاب اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی سے پیر سید علی عباس شاہ اور دیگر ایم پی ایز نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران چوہدری پرویز الہٰی نے اراکین سے باضابطہ حمایت کی درخواست کی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اراکینِ پنجاب اسمبلی نے پرویز الہٰی کو مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی سے مزید اراکینِ پنجاب اسمبلی بھی آج ملاقاتیں کریں گے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الہٰی نے نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کےلیے مسلم لیگ ن کے متعدد ارکان سے رابطہ کیا تھا۔

چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ نامزد کرنے کے معاملے پر علیم خان گروپ بھی آج مشاورت کرے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے سابق سینئر وزیرِ پنجاب اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے علیم خان گروپ کے سربراہ عبدالعلیم خان سے رابطہ کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عبدالعلیم خان سے رابطہ کرنے والوں میں صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللّٰہ خان بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو آئندہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کی پیشکش کی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے معاملے پر جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان گروپ نے آج اپنے اپنے اجلاس طلب کیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا اور ان کی جگہ چوہدری پرویز الہٰی کو نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.