لاہور کی سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفار نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر پولیس کے چھاپے کے کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کیا کر دیا۔
عدالت نے پولیس کو ضابطۂ فوجداری کی دفعہ 154 کے تحت قانون کے مطابق درخواست پر کارروائی کا حکم دے دیا۔
عدالتی تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار تفتیشی افسر کے پاس جائے اور بیان ریکارڈ کروائے جبکہ تفتیشی افسر بیان ریکارڈ کر کے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔
درخواست گزار نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی۔
درخواست گزار قیصرہ الہٰی نے مؤقف اختیار کیا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر پولیس نے دھاوا بولا، پولیس سمیت دیگر اداروں کی جانب سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔
درخواست گزار نے کہا کہ پولیس نے ہماری درخواست پر مقدمہ درج کرنے کی بجائے پولیس کی مدعیت میں ہم پر مقدمہ درج کیا۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ہماری درخواست پر بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔
Comments are closed.