لاہور میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب، پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کے گھر چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں اینٹی کرپشن نے جواب جمع کرا دیا۔
درخواست گزار کے وکیل نےجواب الجواب جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔
عدالتِ عالیہ نے راسخ الہٰی کے وکیل کی استدعا منظور کر لی۔
راسخ الہٰی نے عدالت سے استدعا کی کہ ظہور پیلس میں چھاپے کو غیر قانونی قرار دیا جائے، درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
Comments are closed.