اتوار20؍رجب المرجب 1444ھ12؍فروری 2023ء

پرویز الہٰی کے ن لیگ سے الیکشن سے متعلق چند سوالات

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ن لیگ سے الیکشن سے متعلق چند سوالات پوچھ لیے۔

لاہور میں مسلم لیگی رہنما میاں اسد منیر کے صاحبزادے کی شادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کا بگل بج چکا ہے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرے دور اقتدار میں طاقت جنرل قمر جاوید باجوہ کے پاس تھی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ آئین سے کھیلنے سے باز رہے، آئین سے انحراف کی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سوال اٹھایا کہ ن لیگ اگر الیکشن سے خوفزدہ نہیں ہے تو پھر حیلے بہانے کیوں اپنا رہی ہے؟ گورنر پنجاب الیکشن کی تاریخ دینے سے کیوں گریزاں ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بارے میں آئین اور قانون کے مطابق عدالت کا فیصلہ آچکا ہے، الیکشن کمیشن فوری انتخابی شیڈول کا اعلان کرے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مہنگائی کے جو کوڑے برسا رہی ہے، عوام الیکشن میں اُس کا بدلہ چکانے کےلیے تیار ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ ہماری لاشوں پر سیاست کرتی ہے، سوات کے لوگوں کو ہمیشہ استعمال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت ہر دن میں بڑھتی ہی جارہی ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کے الیکشن مہم پر نکلتے ہی مخالفین گیدڑ کی طرح بھاگتے نظر آئیں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ ہر ادارہ انتخاب کے انعقاد کےلیے الیکشن کمیشن کی معاونت کا پابند ہے۔ قوم دیکھ رہی ہے 13 جماعتی اتحاد کس طرح الیکشن سے بھاگ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک اور قوم کو معاشی تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ شہباز شریف کی نااہلی نے عوام کو مہنگائی اور دیگر مالی مشکلات سے دوچار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.